اہم خبریں

حکومت ججزکودھمکانےکی کوشش کررہی ہے،رہنما پی ٹی آ ئی شوکت بسر ا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) رہنما پی ٹی آ ئی شوکت بسر ا نے کہا ہے کہ ملک کی سب سےبڑی جماعت کےمرکزی دفترپرحملہ کیاگیا۔
ہماری پارٹی کےجنرل سیکرٹری کواٹھالیاگیا۔
چاہتےہیں9مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ ہم نےاگرانتشارکیاہوتاتوہمیں ووٹ نہ پڑتا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ مین گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
کٹھ پتلی حکومت چیئرمین پی ٹی آئی پرجھوٹےکیسزبنارہی ہے۔
ملک پرمسلط کیےگئے لیڈروں کی وجہ سےحالات خراب ہیں۔ بانی چیئرمین کہتےہیں پاکستان کیلئےمل کرآگےبڑھناچاہیے۔ ملک کی مقبول جماعت کودیوارسےلگانےکی کوشش کی گئی۔
حکومت ججزکودھمکانےکی کوشش کررہی ہے۔
رہنما (ن) لیگ انجینئرقمرالاسلام نے کہا کہ چین کامشورہ مانتےہوئےحکومت اقدامات کررہی ہے۔ سوشل میڈیاپرملک کیخلاف زہریلاپروپیگنڈاپھیلاجاتاہے۔
پاکستان کےاداروں کوبےتوقیرکرنےکی کوشش کی گئی۔
کچھ عناصرمذموم مقاصد حاصل کرنےکیلئےپروپیگنڈاکررہےہیں۔ ریاست کوکمزورکرنیوالےعناصرکیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی وکلاسے مشاورت کے حق میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان

متعلقہ خبریں