اہم خبریں

قومی خزانے کو 42 ارب روپےکے نقصان کا خدشہ؟ وزیراعظم آفس نے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد( زبیر کسوری   )ذمہ دار حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والےحساس اداروں نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں ملکی اور غیر ملکی ٹیلی کام اور آئی ٹی کمپنیوں کےلائسنس کی سالانہ تجدید کے معاملے پر قومی خزانے کو 42 ارب روپے سے زیادہ نقصان پہنچانے کی خبروں پر وزیراعظم آفس نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سے سارے معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے
اور وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کی وفاقی وزیر مس شیزا فاطمہ اور سیکرٹری ائی ٹی ٹیلی کام کو ایک روز کے اندر کمپنیوں کے لائسنس فیس کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کہ ذمہ دار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری ائی ٹی کی طرف سے آج ایک خصوصی اجلاس بھی اس حوالے سے طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

کہ ایل ڈی ائی اور فکس لائن ٹیلی کام کمپنیوں کہ لائسنس کے معاملے پر ایل ڈی ائی چارجز اور یو ایس ایف کے چارجز پر جو فیصلہ پہلے وزارتی ائی ٹی ٹیلی کام کی طرف سے جاری کیا گیا تھا جس میں 50 فیصد 30 اقساط میں خصوصی سہولت دی گئی تھی اس کو بھی ختم کیا جا رہا ہے ۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، ترجمان وزارت داخلہ

متعلقہ خبریں