اہم خبریں

پی ٹی آئی نے جمعہ کو احتجاج کی کال دیدی، جنگ تم شروع کرو گے ختم ہم کریں گے ،اسد قیصر

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے یہاں زندگی گزارنی ہے۔ ہمارے ایم این ایز کو تین قسم کی آفرز کی جا رہی ہیں۔
کہا جا رہا ہے آپ کو جتنا پیسہ چاہئیے پیسہ دینے کو تیار ہیں۔

دوسری آفر یہ ہے کہ پیسہ نہیں تو وزارت لے لو۔ یہ بھی نہیں تو کہا جا رہا ہے نیب اور اینٹی کرپشن کے لیے تیار ہو جاو۔ شہباز شریف یہ ملک تمہارے باپ کا نہیں ہے۔

یہ جنگ آپ کر رہے ہیں ہم ہر طرح سے مقابلہ کریں گے۔ سب کو کہتا ہو جمعے کو احتجاج کے لیے نکلیں۔ ہمارے اتحاد نے جمعہ کو احتجاج کی کال دی ہے۔

حد سے نہ گزرو۔ شہباز شریف یہ آپ کے والد کا ملک نہیں ،جتنا کرو گے اس سے زیادہ لڑیں گے ۔ جنگ تم شروع کرو گے ختم ہم کریں گے ۔ جمعہ کو ہم نکل رہے ہیں، ہم احتجاج کریں گے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ اے پی سی کے لیے بلایا گیا تو بانی نے کہا کہ ہم جائیں گے۔ تو اس کے بعد کس نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ عطاء تارڑ کو کس نے کہا کابینہ کے فیصلے کے بغیر پریس کانفرنس کرے۔

مزید پڑھیں :آج پولیس کا چھاپہ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا ،عمر ایوب

متعلقہ خبریں