اہم خبریں

ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا گیا ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر بارہ بجے سے پہلے ریڈ ہوا۔ ہمارے سینٹرل آفس کو گھیر لیا گیا ۔ دفتر کے سارے کیمروں سے فوٹیج لے کی گئی اور تصاویر بنائی گئی
روف حسن کو گرفتار کیا گیا اور پارٹی کے دفتر کا تقدس پامال کیا گیا ۔ ہم پی ٹی آئی کے دفتر پر کاروائی کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ ہم پر پابندی لگائی گئی ، مگر عوام ہمارے ساتھ کھڑے رہے ۔
اپ سرچ وارنٹ کے ساتھ آتے تو ہم آپکے ساتھ تعاون کرتے ۔ یہ کسی بھی کیس کی انکوائری کے کیے نہیں آ ئے۔
ہمارے ایم این ایز اور کے پی کے اور پنجاب کے ایم پی اے کے بیان حلفی موجود تھے ۔ پولیس نے وہ تمام بیان حلفی اپنی تحویل میں لے لئے۔ اس وقت تک ہمارے 10 افراد گرفتار ہیں ۔
روف حسن کی طبیعت ناساز تھی اس لیے میں ان کے ساتھ موجود تھا ۔

پولیس نے کہا آپ کے اوپر کوئی مقدمہ نہیں آپ جا سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کی کے پی کے ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کی ہر جگہ پر مذمت کرتے ہیں
ہم انڈین آرمی چیف کے بیان کی مزمت کرتے ہیں

حکومت جو بھی آپریشن کرنا۔ چاہتی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ ہمیں آپریشن عزم استحکام کے سے تاحال کوئی بریفنگ نہیں ملی ۔ ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا گیا ۔

ہمارے ممبران اسمبلی کو لالچ دیا جا رہا ہے ۔ روف حسن کے لیے تمام تر کاروائی کرے گے ۔ ہم عدالتی کاروائی میں حصہ لیںگے اور انہیں رہا کرائیں گے ۔
ہمیں اب تک ایف آئی آر کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر،چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں