اہم خبریں

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر،چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی،ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کو لکھی گئی درخوست پر بھی دستخط کردئیے۔
درخواست میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ کرنے کی استداء کی گئی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ نہ ہوئے تو بانی پی ٹی آئی نے انکے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں :نواز شریف اور آصف زرداری کے توشہ خانہ ریفرنسز کی سماعت کیوں نہیں ہو رہی،عمران خان

متعلقہ خبریں