اہم خبریں

گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا

دبئی (اے بی این نیوز )گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا.راحت فتح علی خان کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے برج دبئی پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنےکنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے۔
راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا، راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں :9 مئی کے منصو بہ سازوں کو ڈھیل دی جائے گی تو فسطائیت بڑھے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں