اسلام آباد (رضوان عباسی )علی امین گنڈا پور نے بینک آف آزاد جموں وکشمیر کو ماموں بنا دیا آزاد کشمیر تحریک انصاف کی حکومت سے قبل علی امین گنڈا پور کی تگڑی سفارش پر خالد خان کو تعینات کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد بینک آف آزاد جموں و کشمیر میں وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر بٹھایا گیا ۔
بینک زرائع کے مطابق آزاد جموں کشمیر بینک میں جعلی سی وی پر لگائے گئے ڈیرہ اسماعیل خان کے خالد خان تین سال وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر براجمان رہے جبکہ خالد خان نے بحیثیت وائس پریزیڈنٹ بینک آف آزاد کشمیر سے تین سال میں 80 لاکھ سے زائد رقم بھی وصول کی۔زرائع کے مطابق خالد خان نے اپنے سی وی میں سابقہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ اور فیک تجربہ ظاہر کیا ۔دو جولائی کو متعلقہ ادارے کی جانب خالد خان کی تجربہ اور سیلری سرٹیفیکیٹ بوگس ہونے کی تصدیق ہو گئی ۔
بینک زرائع کے مطابق جعلی سی وی ثابت ہونے کی بنیاد پر خالد عہدے سے ہٹایا جائے سفارشات بینک بورڈ کو بھجوا دی گئی ۔اس سے قبل خالد خان 8 ملین سے زائد رقم وصول کر چکے تھے۔خالد خان کی جانب سے بینک میں جمع کرائی گئی سی وی میں درج معلومات بوگس ظاہر ہو گئی ہیں ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے تحت بوگس دستاویزات ثابت ہونے پر جرمانے کا فیصلہ بینک کا بورڈ کرے گا ۔
مزید پڑھیں :9 مئی کے منصو بہ سازوں کو ڈھیل دی جائے گی تو فسطائیت بڑھے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر