اہم خبریں

بچی کے ریپ کی مبینہ کوشش، پھوپھا گرفتار

منڈی بہاؤ الدین(نیوزڈیسک) میں پولیس نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچی کا ریپ کرنے کی کوشش پر اس کے پھوپھا کو گرفتار کر لیا۔

بچی کی آنٹی کی مدعیت میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی کاپی کے مطابق ملزم بچی کو اپنے گھر میں لے گیا، جب اس کی آنٹی نے بچی کو دیکھنے کے لیے ملزم کے گھر بھیجا تو اس کی چیخیں سنائی دیں۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم بچی کے ساتھ ریپ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن جیسے ہی اس نے کسی کو آتے ہی دیکھا تو فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) احمد محی الدین نے نوٹس لے لیا اور چھوٹی بچی کے ساتھ مبینہ ریپ کی کوشش کرنے پر ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور اس کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ملکوال سرکل سے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی ایس پی ملکوال غلام جعفر نے نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کیں، اور علاقے بھر کی ناکہ بندی کروا دی، جس پر پولیس کی ٹیم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی زیادتی نے ملزم کی شناخت کر لی، جبکہ سرکاری ہسپتال کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی کی کوشش کے شواہد ملے۔

پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں