اہم خبریں

آئی ایم ایف پروگرام کی اگست کے آخر تک ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری مل جائے گی،وزیر خزانہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی اگست کے آخر تک ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری مل جائے گی۔ شرح سود میں بتدریج کمی کی گنجائش ہے۔
49لاکھ نان فائلرز کا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے۔ اب تک 1.5لاکھ ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں آنے کیلئے ایف بی آر کے دفتر نہیں آنا پڑے گا۔
وزیر توانائی کی سربراہی میں ڈسکوز کے بورڈ جلد تبدیل ہونگے۔
پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ ڈسکوز کے بورڈ میں آئیں گے۔بجلی کے ٹیرف میں کمی کیلئے حل ڈھونڈنے کی کوشش میں ہیں۔ایف بی آر کے ٹیکس ری فنڈ میں800ارب روپے کے غبن کا پیچھا کریں گے۔
اکتوبر یا نومبر تک پی آئی اے کو پرائیویٹائز ،اسلام آباد ائیر پور آئوٹ سورس کردیں گے۔
صوبوں کی مشاورت سے زرعی ٹیکس کا معاملہ آگے بڑھائیں گے۔
مزید پڑھیں :ڈیجیٹل تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فون نمبر سکیورٹی اہم ہے،کیسپرسکی

متعلقہ خبریں