اہم خبریں

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ تحریک لبیک نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
راناثنااللہ نے کہا کہ فلسطین ایشو پر حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گئی۔
اسرائیل دہشتگرد ملک کے طورپر سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے۔ فلسطین میں جاری مظالم کوروکاجائے۔ ہم فلسطین کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ٹی ایل پی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیتن یاہو کو قانون اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان یہ بھی طے ہوا ہےکہ اسرائیلی کمپنیوں اور اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں میں تیزی لائے گی۔

مزید پڑھیں :مخصو ص نشستیں، سپر یم کو رٹ کا فیصلہ عدم استحکام لا نے کی کو شش نہیں تو اور کیا ہے،مریم نواز

متعلقہ خبریں