اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز نے کہا ہے۔ حکومت 5 سال مکمل کرے گی ۔ کسی نے سیاسی عدم استحکام لانے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
مر یم نوا ز مخصو ص نشستو ں با رے عدالتی فیصلے پر کھل کر بول پڑ یں ۔ تقریب سے خطا ب میں کہا سپر یم کو رٹ کا فیصلہ عدم استحکام لا نے کی کو شش نہیں تو اور کیا ہے۔ پی ٹی آ ئی کو وہ ریلیف ملا جو ما نگا ہی نہیں گیا ۔
چند افراد کا ٹولہ بیٹھ کر ایسے فیصلے کردیتا ہے جس سے ترقی کا عمل رک جاتا ہے۔ججز فیصلےضمیر کی آ واز پر نہیں آ ئین اور قانون کے مطا بق کر یں ۔ سپریم کورٹ کے موجودہ فیصلے سے انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ججز سے اپیل ہے کہ اس ملک کو چلنے دیں ۔
جس شخص کو آپ واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے۔ کہا جا رہا ہے ایک خاتون دو سال سے جیل میں ہے ۔ وہ معصوم نہیں۔ اپنی حرکتوں کی وجہ سے جیل میں ہے۔
مزید پڑھیں :جسٹس مشیر عالم ،جسٹس مقبول باقر کے بعد جسٹس مظہر میاں عالم خیل کا ایڈھاک جج بننے سے انکار