اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ چئیرمین و ممبرز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے نا م خط میں کہا ۔ ایڈہاک ججز کی مجوزہ تقرری کو مسترد کردیا جائے۔ یہ تاثرنہیں جانا چا ہئے کہ ایک پارٹی کیخلاف سپریم کورٹ کی رائے مساوی کی جا رہی ہے۔
ایڈہاک ججز کی تقرری زیر التوا مقدمات کو بنیاد بناکر کرنے کی تجویز ہے۔ سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی آسامیوں پر تقرری بھی نہیں کی گئی۔ وقت کو دیکھا جائے تو یہ تاثر ملتا ہے کہ حال ہی میں 8 اور 5 ججز کے فیصلے کے فوری بعد یہ تجویز سامنے آئی۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینٹر شبلی فراز نے بھی چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کو لکھے ۔
خط میں میں کہا ۔ مستقل ججز کی تقرری کے بعد زیر التواء مقدمات کو وجوہ بناکر ایڈہاک ججز کی تقرری نہیں ہوسکتی۔ شفاف طریقہ کار کے بغیر ججز کی تقرری پریشان کن ہے۔ زیر التواء ججز کا معاملہ آنے والے چیف جسٹس پر چھوڑ دیاجائے
مزید پڑھیں :پاکستان میںسونے کی ہوشرباءقیمت میں اچانک 3 ہزار روپے تک نیچے آگئی















