اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن ختم ہوتے ہی عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔پی آئی اے کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ ٹورنٹو سے مدینہ کے راستے لاہور جانیوالے زائرین کو کرایوں میں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔
رعایت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور 15 نومبر تک اس پر عملدرآمد جاری رہےگا۔اس سے قبل، پی آئی اے نے 7 اپریل کو عمرہ کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی پیشکش کی تھی، جو جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام جانیوالے مسافروں کیلئے11 اپریل تک موثر تھی۔
سعودی عرب کی حکومت نے حال ہی میں حج آپریشن مکمل کیا جس کے بعد ہزاروں مسلمانوں کی مقدس مملکت میں آمد کے ساتھ عمرہ سیزن کا آغاز ہوگیا ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بھی کوئٹہ شہر سے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا، جس سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے سفر کی سہولت ہوگی۔
ججز ’ملک چلنے دیں، ایک شخص کیلئے نیا آئین نہ لکھیں، مریم نواز















