راولپنڈی (اے بی این نیوز) راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ پہنچ گیا عزاداران کی کثیر تعداد نے شہدائے کربلا کو پرسہ دیتے رہے، علم، تعزیہ اور ذوالجناح سے عزاداران اپنی عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔
دیگر جلوس بھی جامع مسجد روڈ کی قدیمی امام بارگاہ میں شہر بھر کے جلوس پہنچنا شروع ہو گئے۔ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی یوم عاشور کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ بنی میں پہنچ گیا امام بارگاہ کمیٹی چوک سے برآمد ہونے والا جلوس کالج روڈ پہنچنے پر امام بارگاہ کرنل مقبول حسین، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ کے جلوس بھی اس میں شامل ہوئے ۔
مرکزی جلوس فورا چوک پہنچنے پر یہاں عزاء داروں اور شرکاء نے نماز ظہرین ادا کی علماء کرام نے فوارہ چوک پر واقعہ کربلا اور مصائب کربلا بیان کئے۔ بعدازاں ذکر حسین اور ماتم داری کرتے ہوئے عزاء داران راجہ بازار کے راستے پرانہ قلعہ روڈ پر پہنچے ۔
مرکزی جلوس میں شاہ چن چراغ دربار اور یادگار حسین سے آئے ماتمی جلوس بھی شامل ہوگئے ۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں اور لنگر بھی تقسیم کیا جاتا رہا۔
راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس کی سیکورٹی کیلئے چھ ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ۔
مرکزی جلوس امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کے اختتام پر شام غریباں برپا کی جائیگی۔ ادھر دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق دس محرم الحرام یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔
آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی سمیت دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر، ایس پی راول فیصل سلیم سمیت دیگر افسران، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی، انجمن تاجران اور دیگر اداروں کے افسران بھی ہمراہ موجود ہیں۔
سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشنز نے جلوس کے روٹس پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی تمام فیلڈ افسران کو الرٹ ڈیوٹیز کی ہدایات دیتے رہے۔
سی پی او نے ہدایا ت دیں کہ اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں، جلوس کے روٹ پر تمام سیلنگ پوائنٹس، روف ٹاپس اور گردونواح میں ڈیوٹیز ہائی الرٹ رہیں گی۔ ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں، تمام سینئر افسران ڈیوٹی کو چیک اور بریف کریں۔
چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ۔ جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مرکزی جلوس سمیت تمام جلوس و مجالس کی ضلعی و پولیس کنٹرول رومز سے لمحہ با لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ راولپنڈی پولیس تمام اسٹیک ہولڈرز،علماء،تاجر اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں نئے انتخابات نہیں ہوں گے، ٹیکنو کریٹک انتظامیہ اقتدار میں آئے گی، فچ رپورٹ















