اسلام آباد (اے بی این نیوز) فچ بزنس مانیٹر انٹرنیشنل نے پاکستان کنٹری رسک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مخلوط حکومت آئندہ 18 مہینے یا اس سے آگے تک اقتدارمیں رہے گی۔
پاکستان کی سیاسی صورتحال معیشت ڈی ریل کر سکتی ہے۔
پاکستان کی معاشی بحالی کو نازک صورتحال کا سامنا ہے۔ شہری علاقوں میں احتجاج معاشی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ کئی کامیاب قانونی اپیلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب تک قید میں رہیں گے۔
حکومت تبدیل ہوئی تو ملک میں نئے انتخابات نہیں ہوں گے۔ ممکنہ متبادل کے طور پر ٹیکنو کریٹک انتظامیہ اقتدار میں آئے گی۔ رواں مالی سال پالیسی ریٹ 16 فیصد اور اگلے سال 14 فیصد تک آسکتا ہے۔
ایکسچینج ریٹ میں توقعات سے زیادہ استحکام آیا ہے۔ موجودہ سال کے اختتام تک ڈالر 290 روپے جبکہ 2025 میں 310 روپے تک جانے کی پیشگوئی۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ اہداف کا حصول مشکل قرار دیا گیا ہے۔
مالی خسارہ 7.4 فیصد سے کم ہو کر 6.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔ ایک اور ممکنہ سیلاب یا قدرتی آفت معیشت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :حضرت امام حسینؓ کی شہادت ظلم کیخلاف ثابت قدمی سے لڑنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے،عمران خان