اسلام آباد (اے بی این نیوز) عمران خان نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا ظلم و جبر کے خلاف صف آرا ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں ان کی شہادت ظلم کیخلاف ثابت قدمی سے لڑنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ادھر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مسلمان آج نواسہ رسول اور ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
شہادت امام عالی مقام ایسا المناک واقعہ ہے کہ امت صدیوں بعد بھی آج افسردہ ہے۔ علما اور مشائخ محرم الحرام کا حقیقی پیغام امن، ایثار ، قربانی ، برداشت اور اتحاد کو اجاگر کریں۔
واقعہ کربلا شہدا کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ بحیثیت قوم قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کرنی ہے۔
مزید پڑھیں :رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں قرضوں کاحجم7فیصد کم ہوسکتاہے،رپورٹ جاری