اہم خبریں

رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں قرضوں کاحجم7فیصد کم ہوسکتاہے،رپورٹ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نےایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں قرضوں کاحجم7فیصد کم ہوسکتاہے۔
قرضوں کاحجم77فیصدسےکم ہوکر70فیصدتک ہونےکاامکان۔ رواں مالی سال پاکستان کے62فیصدمحصولات قرضوں کی ادائیگی پرخرچ ہونگے۔ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہےگی۔
گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو2.4فیصدرہی۔ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں زراعت نےاہم کرداراداکیا۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح38فیصدسے کم ہوکر11.8فیصدتک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونےسےپالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں :وزارت خارجہ کا اہم اعلان ، قونصلر سروسز میں تصدیق کا عمل معطل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں