اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت مشکوک مینڈیٹ پرآئی ہے غوطےکھارہی ہے۔ حکومت نےپی ٹی آئی پرپابندی کافیصلہ جلدبازی میں کیا۔
حکومت کومفاہمت کی طرف جاناچاہیے،انتشارنہیں بڑھاناچاہیے۔
اسحاق ڈارنےکہاپابندی پراتحادیوں سےبات کریں گے۔ ن لیگ کےاپنےہی لوگ پابندی کےفیصلےکی مخالفت کررہےہیں۔ میرےخیال میں حکومت پابندی کےفیصلےسےدستبردارہوجائےگی۔
4ایڈہاک ججزکےساتھ پابندی کافیصلہ کرتےہیں تودنیاآپ پرہنسےگی۔
شہبازشریف کوالیکشن میں ہارتسلیم کرنی چاہیے تھی،شہبازشریف زبردستی حکومت لےکربیٹھےہیں،پابندی بھی لگارہےہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کافیصلہ بوکھلاہٹ ہے،مصطفی نوازکھوکھر