اہم خبریں

حکومت کی پی ٹی آئی پرپابندی کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اسدقیصر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر نے کہا ہے کہ بتایاجائے اس وقت ایڈہاک ججزلگانےکی ضرورت کیاہے۔ ان کی کوشش ہےاپنی مرضی کےلوگ لاکرپی ٹی آئی پرپابندی لگائی جائے۔
ججزپرشک نہیں لیکن ان کی کوشش ہے کہ ہم خیال ججزلائیں۔ پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ حکومت کی پی ٹی آئی پرپابندی کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
ہمارےلوگوں میں احساس محرومی کالاواپک رہا ہے۔
پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے ہر حربہ ازمایاگیا۔ ہمارے تمام ممبران نے بیان حلفی جمع کرائی ہے۔ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمان کی اکثریتی جماعت بن جائیگی۔
ہمارے تمام ممبران نے بیان حلفی جمع کرائی ہے۔
مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمان کی اکثریتی جماعت بن جائیگی۔ تحریک عدم اعتماد پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ چاہتے ہیں تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

مزید پڑھیں :کوشش کی جارہی ہے ایسے ججز لائے جائیں جو حکومت کی ایما پر چلیں،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں