اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ایڈہاک ججز کی تقرری کی نئی چال بنچ کو ‘فکس’ کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔
سپریم کورٹ میں 56 ہزار مقدمات اس وقت زیرِ التوا ہیں۔
ایڈہاک ججز کی بڑھتے ہوئے زیر التوا مقدمات کے تناظر میں تقرری محض ایک بہانہ ہے جبکہ ہدف دراصل کچھ اور ہے۔
مجوزہ ایڈہاک ججز اگر ایک مثبت مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خود اس پیشکش کو مسترد کر دینا چاہیے۔
بصورتِ دیگر قوم انہیں ‘ربڑ سٹیمپ’ کے نام سے یاد رکھے گی۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت کر دی