اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) نیب ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے توشہ خانہ کے تحائف اور فروخت کے حوالے سے تحقیقات کی۔
واضح رہے کہ 14 جولائی کو عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا ۔ نیزعدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں جیل میں تفتیش کی ہدایت کی ہے۔ اور اسی ہدایت کے تحت تفتیش جاری ہے
مزید پڑھیں :پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروز منگل 16 جولائی 2024 ، سونے کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ















