اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے ایڈاہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی ۔ 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ
سپریم کورٹ نے اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ “ایڈہاک ازم” “آزاد عدلیہ” کے لیےمتصادم ہے۔ ایڈہاک ججز کا تقرر اور وہ بھی چھیٹیوں میں اور چار ججز ایک ساتھ تقرر کرنے کوئی مثال نہیں ملتی۔
چھٹیوں میں چاروں ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرری غیر ضروری ہےاور اس کی مثال نہیں ملتی۔
اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا۔ یہ پوری سپریم کورٹ اور اس کے ججوں پر سمجھوتہ ہوگا۔ ایک حقیقی خدشہ یہ بھی ہے کہ اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے اور بطور پارٹی اس کا موقف ہے۔
چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی،مخصوص نشستوں میں ہنگامی ردوبدل کا فیصلہ