اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل عطا تارڑ نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں دو چیزں کہیں۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔ ایک خاتون رکن اسمبلی کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں۔
پی ٹی آئی کا مقصدصرف اور صرف اقتدار ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ ہم تو پاکستان کے بغیر کچھ نہیں۔ تحریک انصاف ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔
آئین میں تمام اداروں کے فرائض درج ہیں۔
آرٹیکل 6 کی کارروائی ضرور ہونی چاہئے۔ آرٹیکل 6ان لوگوں پر لگتا ہے جنہوں نے عدم اعتماد کی رات آئین توڑا۔ بیرونی طاقتوں کو جا کر آمادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان کیخلاف بات کریں۔
پاکستان میں سب سے بڑا ہتھیار توہین عدالت کا ۔
توہین عدالت کا قانون صرف سیاستدانوں پر لگا۔ نو مئی کے دن شہدا کی توہین کی گئی۔ نومئی کے ملزمان کو ابھی تک کوئی سزا نہیں دی گئی۔ آئین میں تمام اداروں کی حدود اور اختیار متعین ہے۔
کسی آئینی ادارے کی عزت کم یا زیادہ نہیں۔
عدالت میں کوئی اونچا بول دے تو توہین عدالت ہو جاتی ہے۔ توہین عدالت کی کارروائی جب بھی ہوئی سیاستدانوں کے خلاف ہوئی۔ سیاستدانو ں کو اتنا کمزور نہ سمجھا جائے۔ جو فیصلہ مانگا بھی نہیں گیا تھا وہ فیصلہ دیاگیا۔
ہم سیاستدانوں کو اتنا کمزور نہ سمجھا جائے کہ ان سے قانون سازی کااختیار بھی چھین لیاجائے۔ عدالتوں میں 26 لاکھ کیسز التوا کاشکار ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہورہی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کہہ رہی ہے وہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گی۔ ہمارا عدالتی نظام 9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو تحفظ دے رہا ہے۔ توہین وہاں پر ہوتی ہے جہاں پر عزت وآبرو ہو۔
ہم قوم اور وطن کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عدلیہ کو نظر نہیں آرہا۔
کوئی دن ایسا نہیں جس دن شہادتیں نہیں ہوتیں۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ججز نے کیسے کیسے فیصلے دیئے ہیں ۔ جنہوں نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا ان کے خلاف آرٹیکل 6لگنا چاہئے ۔
جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دی ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگائیں۔
سیاستدانوں کے آئین سازی کے حق کو سلب نہیں کیاجاسکتا۔ نوازشریف پرظلم کے پہاڑ ٹوٹتے وقت کیا انصاف پامال نہیں ہورہا تھا؟ ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو۔
آئین کے خلاف فیصلے دینے والے کسی ایک جج پر توہین عدالت لگی ہے؟ صدر زرداری سے متعلق بانی پی ٹی آئی کیا کہا کرتے تھے۔
ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیا جائے۔ معاشی استحکام آجائے گا۔ ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی۔ دھرنے دیئے گئے۔
مزید پڑھیں :مختلف شہروں میں دس محرم الحرام کو موبائل سروس جزوی بند رکھنے کا فیصلہ















