اہم خبریں

پی ٹی آئی،مخصوص نشستوں میں ہنگامی ردوبدل کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ فیصلہ ، پی ٹی آئی مخصوص نشستیں لینے میں کامیاب۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کا نیا امتحان ،درجنوں خواتین مخصوص نشستوں میں اپنا نام لکھوانے کیلئے سرگرم ہو گئیں۔
تحریک انصاف کی سینئر قیادت پر سفارشات کی بارش۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ،مخصوص نشستوں میں ہنگامی ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین ورکرز ایم این ایز و ایم پی ایز بننے کے لئے اپنی پارٹی کو خدمات گنوانے میں مصروف۔
کے پی ، پنجاب کی سینئر خواتیں قیادت کے نام قومی اسمبلی کی لسٹوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ داری نہیں ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

متعلقہ خبریں