اہم خبریں

9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کا 10دن کاریمانڈمنظور کر لیا گیا

لاہور ( اے بی این نیوز       )9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا 10دن کاریمانڈمنظور کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

قبل ازیں عمران خان نے اپنے ایک بیان میںواضح کیا کہ تمام الزامات غلط ہیں میں نے کسی کونہیں اکسایا۔ ہمیشہ کہاجب بھی احتجاج کرناپرامن کرناہے۔ 9مئی والےدن اسلام آبادمیں تھا،عدالت سےگرفتارکیاگیا۔ 9مئی کوہمارےلوگ پرامن تھےجن پرگولیاں چلائی گئیں۔

9مئی کےواقعےپرجوڈیشل انکوائری کیلئےدرخواست دی۔ 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست زیرالتوارہے۔ ہمارےساتھ ظلم ہوا،جس کےچاہتےہیں گھرمیں گھس جاتےہیں۔ کہتےہیں معافی مانگیں،میں کہتاہوں ظلم انہوں نےکیامعافی یہ مانگیں۔ کیپٹل ہل میں بھی ویڈیوشواہدکی بنیادپرسزائیں ہوئیں۔

تمام سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کردی گئیں۔ میں نے28سال میں کبھی پرتشدداحتجاج کانہیں کہا۔ ‏وزیر آباد حملہ مجھ پر ہوا، گولیاں مجھے لگیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کی بازیابی سےمتعلق درخواست کاتحریری حکم نا مہ جاری کر دیا

متعلقہ خبریں