اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قادرمندوخیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں مل جائے تو اس سے کیا فرق پڑے گا۔
پابندی لگانے سے پارٹی ختم نہیں ہوگی مزید مضبوط ہوجائے گی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ
کیا پی ٹی آئی کو الیکشن میں ووٹ نہیں پڑا ۔
معلوم نہیں مسلم لیگ ن کو کیوں اتنی تکلیف ہورہی ہے۔ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ متحرک ہونا پڑے گا۔ رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ختم کرنے کیلئے ہر حربہ آزمایا گیا۔ تحریک انصاف کو تو پہلے ہی پابندی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھینا گیا۔
پی ٹی آئی پر جلسوں اور احتجاج کی پابندی ہے۔ رہنما ن لیگ قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے بھرپورطریقے سے بجٹ کو سپورٹ کیا۔ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل 6لگے گا۔ پی ٹی آئی کی بطور جماعت جرائم کی لمبی داستان موجودہے۔ ابھی توپابندی سے متعلق پارلیمنٹ سے فیصلہ آنا ہے۔کورکمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو پرحملے کے ثبوت موجود ہے۔
مزید پڑھیں :تمام الزامات غلط ہیں، 9مئی والےدن اسلام آبادمیں تھا،عدالت سےگرفتارکیاگیا،عمران خان















