اہم خبریں

اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کی بازیابی سےمتعلق درخواست کاتحریری حکم نا مہ جاری کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اسلام آبادہائیکورٹ کاصنم جاوید کی بازیابی سےمتعلق درخواست کاتحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے5صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکی پیش کی گئی ایف آئی آرواضح نہیں۔بلوچستان کی درج ایف آئی آرمیں صنم جاویدنامزدبھی نہیں۔استغاثہ کوثابت کرناہوگاصنم جاویدنےکون سی ریاست مخالف سرگرمیاں کیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےتحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ کےفیصلوں کابھی حوالہ دیا۔
اٹارنی جنرل کوعدالتی معاونت کیلئےنوٹس جاری کیےجاتےہیں۔ آئی جی اسلام آبادیقینی بنائیں جمعرات تک صنم جاویدکوگرفتارنہ کیاجائے۔ جمعرات تک صنم جاویدکےکسی قسم کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کیےجاتےہیں۔
عدالت نےصنم جاویدسےمتعلق تمام مقدمات کاریکارڈآئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔ صنم جاویدکی5ہزارکےمچلکوں کےعوض جمعرات تک ضمانت منظورکی جاتی ہے۔ صنم جاویدآئندہ سماعت18جولائی کوعدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
صنم جاویدآئندہ سماعت تک کسی قسم کاکوئی بھی بیان نہ دیں۔ صنم جاویدکیس سےمتعلق آئی جی اسلام آبادکارویہ سراہاجاتاہے۔
مزید پڑھیں :رضا ربانی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کر دی، اقدام جمہوریت کیخلاف قرار

متعلقہ خبریں