اہم خبریں

رضا ربانی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کر دی، اقدام جمہوریت کیخلاف قرار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کر دی۔ انہوں نے حکومتی اقدام کو جمہوریت کیخلاف قرار دیدیا۔
کسی بھی جماعت پر پابندی تاریخ میں کامیاب نہیں ہوئی۔ یہ فیصلہ کوڑے دان میں پھینکا گیا۔ ادھر دوسری جانب رہنمامسلم لیگ (ن) دانیال چو ہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوہمیشہ فری گراؤنڈملا۔ مرضی کےفیصلے نہ آنےپرپی ٹی آئی نےسوشل میڈیامہم چلائی۔ کبھی یہ لوگ جلاؤگھیراؤ اورملک جلانےکی بات کرتےہیں۔
ملک میں بری سیاسی روایات پی ٹی آئی کےدورمیں قائم ہوئیں۔ ہمارےلیڈرنےہمیشہ ہمیں تحمل کامظاہرہ کرنےکاسبق دیا۔ ہماری وضع داری کوکمزوری سمجھ کرملک پرحملے کیےگئے۔
9مئی واقعات اس کی زندہ مثال ہے شہداکی تنصیبات پرحملےکیاگیا۔
ان لوگوں نےپوری ایک نسل کوخراب کیا۔ اس طرح ملک کونہیں چلایاجاسکتا جیسےیہ چاہتےہیں۔ ہماری لیڈرشپ نےسکھایا،ملک ہےتوسیاست ہے۔
یہ نہیں ہوسکتاجب آپ کی بات نہ مانی جائےتوملکی اداروں پرحملہ کرد۔
یہ ملک ہمیں زخمی حالت میں ملا۔ ان کاایجنڈاکبھی پاکستان کی ترقی نہیں رہا۔ کوئی ایساکام بتادیں جوان کےدورمیں ہو اہو۔ تحریک انصاف کےایک بیان سےملکی معیشت تباہ ہوگئی۔
آئی ایم ایف سےمذاکرات کےدوران پی ٹی آئی احتجاج کرتی رہی۔
ان لوگوں کوجب بھی موقع ملاپاکستان کوکمزورکرنےکی سازش کی۔ پاکستان کےسپہ سالاروں کی تصاویرلگاکریہ لوگ مہم چلاتےرہے۔ حکومت نہیں چاہےگی سپہ سالاروں کی تصاویرلگاکرمہم چلائی جائے۔
لوگوں نےان کی نفرت اورتفریق کی سیاست کوخیربادکہہ دیا۔ ملک کےخلاف ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔
مزید پڑھیں :ن لیگ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے، ان کواپناانجام نظرآرہا ہے، شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں