اہم خبریں

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،طلال چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) ن لیگ کے راہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست نہیں چھوڑی۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی والوں نے حساس تنصیبات پر حملے کیے۔ پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیےپرچل رہی ہے۔ موجودہ صورتحال پی ٹی آئی نے خود پیدا کیے۔
پی ٹی آئی والے 9مئی کے ملزمان کو ہیرو بناکر پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کے آئین کیلئے انصاف مانگیں گے۔ ہم نے مارشل لا کا سامنا کیا لیکن ریاست مخالف کوئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی نے بطور جماعت ریاست مخالف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے آج تک 9مئی کی مذمت نہیں کی۔ آج کا اقدام حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف نہیں ریاست کیلئے اٹھایا۔

مزید پڑھیں :ن لیگ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے، ان کواپناانجام نظرآرہا ہے، شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں