اہم خبریں

ن لیگ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے، ان کواپناانجام نظرآرہا ہے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت حقائق کےبرعکس بیانات دےرہی ہے۔ فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی کو کوئی سزا نہیں ہوئی ۔
مسلم لیگ ن کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔ یہ لوگ حقائق کےمنافی بیانات دیتےہیں۔
حکومت کس سائفرکیس کامطالبہ کررہی ہے۔ ٹھوس ثبوت موجود ہے تو قدم بڑھائیں باتوں سے کچھ نہیں ہوتا۔ حکومت بچوں جیسی باتیں کررہی ہے انہیں سمجھ نہیں آرہاکیاکہیں۔
9مئی کے حوالے سارے جھوٹے کیسز بنائے گئے۔
ہمارے کارکنوں پرجعلی مقدمات بنائےگئے۔ پچھلےایک سال میں کئی باریہی باتیں دہرائی گئیں۔ شیشےکےگھرمیں رہ کردوسروں پرکنکرنہیں مارناچاہیے۔
مسلم لیگ(ن) کاماضی میں جو سیاسی رویا تھا سب کوپتاہے۔
ان لوگوں کوملک کوبدنام کرنےکی ہمیشہ کوشش کی۔ یہ دیوانےکاخواب دیکھ رہےہیں ان کےہاتھ میں کچھ نہیں۔ ہم سےانتخابی نشان چھین کربھی یہ کچھ نہیں کرسکے۔
مینڈیٹ چوری کےباوجودبھی پی ٹی آئی سب سےبڑی جماعت ہے۔ وہ اے بی این نیو کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ان لوگوں نےپی ٹی آئی کودیوارسےلگانےکی کوشش کی۔ یہ لوگ سپریم کورٹ کےفیصلےپراعتراض کررہےہیں۔ ان لوگوں کواپنےگریبانوں میں جھانکناچاہیے۔
16ماہ سےآپ کی حکومت ہےکیوں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے؟
ہماری جماعت کوختم کرنےکیلئےجوکچھ یہ کرسکتےتھےوہ کیا۔ ان کواپناانجام قریب نظرآرہا ہےاس لیےایسےکہہ رہےہیں۔ عطاتارڑ شہبازشریف یانوازشریف کی زبان بول رہےتھے۔
پابندی لگنےکےبعدبھی کوئی جماعت ختم نہیں ہوسکتی۔
وہ جماعت جس کےہزاروں امیدوارہیں کیسےختم کرسکتےہیں؟یہ سپریم کورٹ جاکرتسلی کرلیں انہیں لگ پتاجائےگا۔ ان کےپاس کیاثبوت ہیں جہاں ہم دہشت گردثابت ہوئے۔
پیپلزپارٹی کسی سیاست جماعت پربابندی کیلئےقائل نہیں ہوسکتی۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ان کی جماعت پرڈاکہ ڈالاگیا۔ آپ ہمیں کیادھمکیاں دینےکی کوشش کررہےہیں؟
لڑائی اورتصادم کی باتیں راناثنااللہ مت کریں۔
اگرآپ تصادم چاہتےہیں تولگ پتا جائےگا۔ یہ لوگ ملک میں انتشارپھیلاناچاہتےہیں۔ جس کے پلے کچھ ہے نہیں اس کےساتھ کیا بات کریں۔
ہمیں حکومت کےبیانات سےکوئی پریشانی نہیں۔
90دن میں جو الیکشن نہیں ہوئے کیا وہ آئین کی خلاف ورزی نہیں تھی؟ ان لوگوں کی جائیدادیں باہر ہیں سامان سمیٹ کر بھاگ جائیں گے۔ ہمارے خواتین اور بچوں پر حد سے زیادہ ظلم ہوئے ۔
قیامت کے دن ہمارا ہاتھ ان کے گریبانوں میں ہوگا۔

مزید پڑھیں :سیاسی قوتوں کیخلاف طاقت کااستعمال مسائل کاحل نہیں،مولانافضل الرحمان

متعلقہ خبریں