اہم خبریں

فارم 45اور مخصوص نشستوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں،بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں یہ عدلیہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی کے کارکن اور ووٹرزعدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس ن لیگ کا زیرالتوا ہے۔
سائفر کیس ہائیکورٹ سے ختم ہوگیا اس پر کہاں کی پابندی بنتی ہے۔ ہم قانونی جدوجہد کررہے ہیں ہمارے پاس گوریلہ فورس نہیں۔ فارم 45اور مخصوص نشستوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔
سوائے تین کے ہمارے تمام ارکان اسمبلی نے بیان حلفی جمع کرادیئے۔ ہمارے ایک رکن اسمبلی کے بیٹے کو اٹھایا گیا اس کی والدہ کو فون کرائے گئے۔ امیر سلطان کا بیان حلفی ہمارے پاس آچکا ہے اور فائل ہوچکا ہے۔
ہم دھرنوں کی طرف نہیں جانا چاہتے۔ہم چاہتے ہیں ایک بہت بڑا جلسہ کریں۔

مزید پڑھیں :صنم جاوید سیاست میں ایک عزم و جرات کا نام،اتنی بڑی لیڈر کیسے بنیں،جانئے

متعلقہ خبریں