اہم خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اور چاول پرسبسڈی میں300 فیصداضافہ کی تجویز

اسلام آباد (رضوان عباسی )یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کے منصوبہ تیار ،وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرشہریوں کوبڑاریلیف ملے گا ، نئےپیکج کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں،چاول پرسبسڈی میں300 فیصداضافہ تجویز سی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق زرائع نے بتایا ہے کہ دال چنااورٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی25روپےسےبڑھاکر 100روپےتجویز ہے گھی پرفی کلوسبسڈی70روپےسے بڑھاکر100روپےکرنے کی تجویز ہے جبکہ وزیر اعظم پیکج کےتحت چینی پر بھی فی کلوکے حساب سےسبسڈی بڑھانےکی تجویز سی گئی ہے، آٹے پرسبسڈی کاموجودہ ماڈل برقرار رکھنےکی تجویز ہے ، نئے پیکج کی سمری ای سی سی کے لیے بھجوادی گئی، نئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اوروفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد ہوگا۔

جبکہ نئے اسٹورز پروزیراعظم کے نئےپیکج کااطلاق یکم اگست سے کرنےکی تجویز ہے بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم ریلیف پیکج کااطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا،جب تک نئےپیکج کا اطلاق نہیں ہوتا،موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھاجائےگا،واضع رہے وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر5بنیادی اشیاء پرسبسڈی دی جارہی ہے۔

یو ٹیلیٹی حکام کےمطابق چینی، گھی، آٹا، چاول،دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے،بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پروزیر اعظم اوررمضان پیکج کے لیے65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے تھے وزیراعظم ریلیف پیکج کے لیے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گذشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کےتحت35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے،

مزید پڑھیں : 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

متعلقہ خبریں