اہم خبریں

جناح ہاؤس کیس،اگر کسی کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے ثبوت نہیں تو کس طرح اسے ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں ، عدالت

پشاور( اے بی این نیوز       )انسداد دہشت گردی عدالت ،جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کا مقدمہ۔
فواد چودھری ،حافظ فرحت عباس ،واثق قیوم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہو ئی۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 جولائی تک توسیع کر دی۔
عدالت نےریمارکس دیئے کہ آج فواد چودھری سمیت متعدد ملَزمان غیر حاضر ہیں۔
آئندہ سماعت پر وکلا تیاری کر کے آئیں فیصلہ کر دوں گا ۔
ملزمان سے متعلق کیا ثبوت موجود ہیں کہ انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔
اگر کسی کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے ثبوت نہیں تو کس طرح اسے ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں ، عدالت
سیاسی لوگ نعرے بازی بھی لگاتے ہیں ہائے ہائے بھی کرتے ہیں ، عدالت
احتجاج میں لوگ نعرے بازی نہیں کریں گے تو کیا کریں گے ، عدالت
انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے20 جولائی کو طلب کر لیا
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو اغواء کیا جانے لگا، بیرسٹر گوہر کا انکشاف

متعلقہ خبریں