اہم خبریں

تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ ، حکومت نے اپنے مستقبل کا بھی تعین کردیا، ماہرین

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پر حکومتی پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد قانونی ماہرین اور تجزیہ نگاروں کی رائے بھی سامنے آگئی ۔ معروف اینکر پرسن وصحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت تحریک انصاف پر پابندی کی تیاری میں ہے لیکن یہ ایک ایسا گڑھا ہو گا جس میں تحریک انصاف کو دھکیلنے کے بعد خود مسلم لیگ ن بھی اس میں گر سکتی ہے۔

معروف صحافی ایاز خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے تھا سپریم کورٹ پر بھی ساتھ ہی پابندی لگا دیتی!!عطا تارڑ کا دعویٰ ہے کہ سارے فیصلے حکومت نے کیے ہیں۔ معروف صحافی خالد جمیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنے ہاتھ سے کرلیا ۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے جن مقدمات کا ذکر کیا ہے یہ ثابت شدہ نہیں ہیں ۔ جس طرح سائفر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڑیا حکومت کے پاس اس کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا کہ وہ اسے دوبارہ پی ٹی آئی کیخلاف کھول سکے ۔ ن لیگی حکومت نے تحریک انصاف کے مستقبل کیخلاف پلان تشکیل نہیں دیا بلکہ ان حکمرانوں نے آئندہ اپنے مستقبل کی راہ کا تعین کرلیا ہے ۔

نومئی کے کیسز کا جو ذکر کیا ہے تو وہ کیس تو ابھی چل رہے ہیں ابھی تو ان کا ٹرائل ہونا باقی فیصلوں کا آنا باقی ہے ، سرگودھا ، لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں کتنے ہی لوگ تھے جن پر سانحہ نو مئی کے مقدمات درج تھے اورانہیں عدالتوں نے بری کردیا تھا۔۔۔

معروف صحافی واینکر عیسیٰ نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت بہت بڑا رسک لینے جارہی ہے ، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اپنی پریس کانفرنس میں جو باتیں کیں یہ آج کے معاملات نہیں بلکہ کئی کئی ماہ پہلے کی ہیںاگر یہ انٹی سٹیٹ ایکٹویٹیز تھیں تو اس وقت حکومت نے فیصلہ کیوں نہیں کیا ۔

انہوں نے جو پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے آئین کا آرٹیکل 70 کو استعمال کرنے کا سوچا ہوگا۔جس کے لئے انہیں پارلیمنٹ سے منظوری لینے کا بعدحکومت ریفرنس سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھیجے گی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بینچ نے چند ہی دن قبل کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت تھی ہے اور رہے گی۔ 13 جنوری کے سپریم کورٹ فیصلے کی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غلط تشریح کی ۔تو کیا تحریک انصاف پرپابندی لگانے سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔ میرے خیال میں حکومت ایسے غلط فیصلے کرکے ملک میں انتشار کو ہوادے رہی ہے
وفاقی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں