اہم خبریں

خواجہ سعد رفیق کی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی اپیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سابق ٹیوٹر ایکس پر حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب بس بھی کردیں رحم کریں اور اسے( صنم جاوید) کو گھر جانے دیں اس کے بچے بھی اپنی والدہ کی رہائی کا انتظار کررہے ہوں گے ۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہائی ملنے کے فوراً بعد 9 مئی کے تشدد سے متعلق ایک مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔ نواز شریف کے قریبی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سعد رفیق نے لکھا صنم جاوید کے بچے اپنی والدہ کی رہائی کا انتظار کر رہے ہوں گے۔ وہ قصوروار نہیں ہیں۔ حکام رحم کریں اور اسے گھر جانے دیں۔


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اس سے قبل صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کیس سے بری کر دیا تھا۔رہائی کے بعد صنم جاوید اپنے وکلا کے ساتھ چلی گئی تھیں تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

متعلقہ خبریں