اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے اغوا کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف عدالتی حکم پر پارٹی ایم این ایز کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا رہے ہیں، 20 ارکان کے بیان حلفی جمع کروادیئے جبکہ باقی کے کل تک جمع کراوادینگے،مگر کچھ ممبران اسمبلی کو ریاستی ادارے اغواء کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے حقداروں کو ان کا حق ملا ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قانونی اور آئینی فیصلے کو تاریخ میں یاد رکھا جائےگا، سپریم کورٹ نے حکم دیا 41 ایم این ایز الیکشن کمیشن میں حلف نامےجمع کرائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں 41 میں سے 25 حلف نامے مل چکے ہیں، ہم سپریم کورٹ میں حلف نامے بھی جمع کرائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں حلف نامے پرعملدرآمد کرایا جائے، ہمارے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو اٹھالیا،ہمارے ایم این اے کے بھائی اور 16 سالہ بیٹے کو بھی معاف نہیں کیا۔، سپریم کورٹ کارکنان کو بازیاب کروائے۔