اہم خبریں

آج ٹرمپ 5 نومبر کا صدارتی الیکشن جیت گیا، مشاہد حسین

اسلام آبا ( اے بی این نیوز   ) مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کیلئے بہتری، آج ڈونلڈ ٹرمپ 5 نومبر کا صدارتی الیکشن جیت گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حملے کا سیاسی طور پر بہت فائدہ ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کو کچھ لوگوں نے دیکھ لیا تھا لیکن سکیورٹی والے لیٹ ہوگئے، یہ سیکرٹ سروس کی بہت بڑی ناکامی ہے بروقت اقدامات سے اس واقعہ کو روکا جا سکتا تھا۔

انہوںنے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں آج ٹرمپ الیکشن جیت گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حملے کا سیاسی طور پر بہت فائدہ ہوگا۔ یہ کو ئی ٹرمپ کی اپنی چال نہیں تھی۔ یہ کسی پروفیشنل کا کام ہے کیونکہ گولی اس کے کان پر لگی ہے، ٹرمپ اپنا چہرہ اگر نہ گھماتے تو گولی ان کے سر میں لگنی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انشاء اللہ 5 نومبر کو ٹرمپ امریکا کا اگلا صدر ہوگا۔ سوشل میڈیا صارفین ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو عمران خان پر حملے سے جوڑنے سے لگے۔ ٹرمپ، جان ایف کینیڈی کے بعد پہلا صدر ہوگا جو امریکی اسٹبلشمنٹ کا نمائندہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں :بو لنےکی آزادی پرکوئی قدغن نہیں لگاسکتا،میرےکنڈکٹ کوصرف عمران خان مانیٹرکرسکتےہیں، شیرافضل مروت

متعلقہ خبریں