اسلام آبا ( اے بی این نیوز ) شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میرانام ہی کافی ہے۔ پی ٹی آئی اورمیراتعلق روح اورجسم کاہے۔ پی ٹی آئی ہماری رگ رگ میں بسی ہوئی ہے۔
ہمارےلیے پی ٹی آئی تمغہ اورپہچان ہے۔
پارٹی اورمیراآپس کامعاملہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےکہاتھاپارٹی معاملات پرمیڈیاپربات کرنےسےگریزکریں۔ بانی چیئرمین نےکہا کسی فرد سے بھی اختلاف ہےتومیڈیاپربولنےسےپرہیزکریں۔
میڈیاپربات کروں گامیں اپناضمیررکھتاہوں۔ اپنے آپ کومیڈیاکےسامنے پیش کرسکتاہوں میرابنیادی حق ہے۔ رکن قومی اسمبلی ہوں اورسیاست پرگہری نظررکھتاہوں۔
بو لنےکی آزادی پرکوئی قدغن نہیں لگاسکتا۔
اب دعویٰ نہیں کرتاکہ بانی چیئرمین اورپارٹی پالیسی پربات کروں گا۔ میرےلیےاب یہ باتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ اب خواہش نہیں رہی کہ میڈیاپربات پارٹی معاملات پربات کروں۔
میرےکنڈکٹ کوصرف بانی پی ٹی آئی مانیٹرکرسکتےہیں۔
مزید پڑھیں :41 آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی سے وابستگی کا معاملہ ، تاحال 16 ایم این ایز نے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے