اسلام آبا ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش جاری ہے۔ ملک میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو توڑنے کا خواب ان کا ادھورا رہ جائے گا۔
پیپلزپارٹی کامسئلہ یہ ہے کہتےکچھ اورکرتےکچھ اورہیں۔ پیپلزپارٹی کی پالیسی واضح نہیں ہورہی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام مقدمہ عوام کا میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی چیئرمین کیخلاف پیپلزپارٹی اورن لیگ کی پالیسی ایک ہے۔
ہمارےساتھ جتنی دھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن اس کاذمہ دارہے۔ منصوبہ بندی کےتحت پی ٹی آئی کوانتخابی نشان سےمحروم کیاگیا۔ عوام نےالیکشن میں تحریک انصاف کومینڈیٹ دیا۔
ہماری لیگل ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائز ہ لے رہی ہے۔
ترجمان بلاول بھٹو ذوالفقار بدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے۔ میں نے قانون کےمطابق بات کی اس کاغلط مطلب لیاگیا۔ پی ٹی آئی نےقانونی معاملات کوپورانہیں کیا۔
سپریم کورٹ آئین وقانون کوتبدیل نہیں کرسکتی۔
پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں کیسےدی جاسکتی ہیں؟۔ نیب کوکرپشن ختم کرنےکیلئےبنایاگیاتھا۔ نیب سیاسی بنیادوں پرپارٹیوں پرکیس بنارہاہے۔ نیب کوسیاستدانوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کرنی چاہئیں۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہےتمام جماعتوں کوجلسے کرنےکاحق ہے۔
مزید پڑھیں :کاروبارگھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا