اہم خبریں

41 آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی سے وابستگی کا معاملہ ، تاحال 16 ایم این ایز نے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے

اسلام آبا ( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی میں 41 آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی سے وابستگی کا معاملہ ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایم این ایز نے پارٹی وابستگی کا اعلان شروع کر دیا ۔
پی ٹی آئی کا تمام آزاد امیدواروں کو فوری بیان حلفی پارٹی آفس جمع کروانے کا حکم۔ پارٹی احکامات کے باوجود تاحال 25 ایم این ایز نے پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کروایا ۔ احکامات کے باوجود تاحال 16 ایم این ایز نے تاحال اپنے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروائے۔
پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کروانے والوں میں ایم این اے عظیم الدین ،چودھری عثمان ،ساجد خان شامل ۔
دیگر ایم این ایز میں شہریار آفریدی ،جمشید دستی ،اسامہ حمزہ ،رانا بلال اعجاز،محمداحمدچٹھہ بھی شامل۔ حماد اظہر کے والد میاں اظہر ،سید علی رضا گیلانی بھی شامل ۔
میاں شبیر علی قریشی ،فیاض حسین، خواجہ شیراز نے تاحال سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروائے ۔ میاں جاوید اقبال ، عائشہ نذیر ،میاں غوث محمد نے بھی تاحال سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروائے ۔ پی ٹی آئی نے تمام امیدواروں کو گزشتہ رات گیارہ بجے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایات کی تھی ۔
پارٹی نے فہرستیں مرتب کر کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروانے تھے ۔ الیکشن کمیشن کو فہرست جمع کروانے کے بعد 7 روز تک امیدواروں کی تصدیق ہو گی ۔ تصدیق کے عمل کے بعد الیکشن کمیشن ایم این ایز کی پارٹی وابستگی ڈکلیئر کرے گا۔

پی ٹی آئی لیڈر شپ کے مطابق 3 ایم این اے ملک سے باہر ہیں آنےمیں وقت لگےگا۔

مزید پڑھیں :جج صاحب میری بیوی کا توشہ خانہ سے کچھ لینا دینا نہیں،مجھے اذیت پہنچانے کیلئے ان کو جیل میں ڈالاگیا،عمران خان

متعلقہ خبریں