اسلام آبا ( اے بی این نیوز )نئے توشہ خانہ ریفرنس سماعت کے دوران جج سے مکالمہ کرتے ہو ئے کہا عمران خان نے کہا ہے کہ جج صاحب میری بیوی کا توشہ خانہ سے کچھ لینا دینا نہیں۔ جیل میں 4 مرتبہ قرآن پڑھا ہے اس میں ججز پر اللہ نے بہت ذمہ داری ڈالی ہے۔ بشریٰ بی بی کو صرف مجھے اذیت پہنچانے کیلئے جیل میں ڈالاگیا۔ مجھے جیل میں ڈالیں میری بیوی کو تو چھوڑ دیں۔
جج صاحب آپ اللہ کو جوابدہ ہیں۔ جج بشیر نے بتایا تھا سر پر بندوق رکھ کر فیصلہ لیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو رات 12 بجے بتایا جاتا ہے صبح نیا کیس لگے گا۔ نیب والے روبوٹ ہیں، ان کو تنخواہ دے کر جو مرضی کام کروالیں۔
پہلے جس ریفرنس میں سزا ہوئی وہ جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے۔ اس کی قیمت ا یک کروڑ 80 لاکھ تھی انہوں نے سوا3 ارب کردی۔
دوسرا کیس اس لیے بنایا ہے کیونکہ ان کو پتا چل گیا کہ پہلا سیٹ ہمارے پاس ہے۔ جنگل کے بادشاہ نے سب کچھ کرایا ہے۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ایک ساتھ بیٹھے رہے۔
مزید پڑھیں :صنم جاوید کے خلاف کیس بے بنیاد قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا