اسلام آبا (اے بی این نیوز )کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قرار۔ اقوامِ متحدہ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں خطے اور بالخصوص عالمی امن کے لئے براہ راست خطرہ ہیں۔
ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے مسلسل افغان سر زمین کا استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کو اب القاعدہ جیسے دہشتگرد نیٹ ورک سے بھی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ مل رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ ٹی ٹی پی کے چھ سے ساڑھے چھ ہزار کے درمیان جنگجو موجود ہیں ۔ ٹی ٹی پی نے ننگرہار۔ قندھار۔ کنڑ اور نورستان جیسے متعدد سرحدی صوبوں میں کیمپس قائم کررکھے ہیں ۔
مزید پڑھیں :گھریلو بجلی کے بلوں پر فکسڈ چارجز عائد، نوٹیفکیشن جاری،تفصیلات چیک کریں