مردان(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے شہر مردان کی سینٹرل جیل میں قیدی ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اظہر نامی قیدی، بارودی مواد برآمد ہونے کے الزام میں مردان جیل میں ایک سال سے قید تھا۔
قیدی کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے ہے۔
جیل سپرنٹینڈنٹ کا کہنا ہے کہ قیدی بیمار تھا اور مردان میڈیکل کمپلکیس اسپتال میں زیر علاج تھا۔















