اہم خبریں

وفاقی حکومت جانے کی تیاری کرے، بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور(نیوزڈیسک)عدت نکاح کیس کے فیصلے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وفاقی حکومت جانے کی تیاری کرے۔

نجی‌ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عدت نکاح کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز جعلی ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ عوام جعلی حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتی، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں