اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی کے ندی نالوں اور دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں درمیانے درجے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ 15 جولائی تک ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی سلسلے میں نچلے سے درمیانے درجے کی فلیش فلڈنگ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی کے نالوں (ڈیگ، بسنٹر اور بین) اور دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں درمیانے درجے کااضافہ متوقع ہے۔
جسکے باعث نشیبی علاقوں کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسکے علاؤہ فلیش فلڈنگ ذریعہ آمدو رفت میں خلل، عمارتوں / بنیادی ڈھانچے اور فصلوں و مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
اسکے علاؤہ 15 جولائی تک ڈی جی خان ڈویڑن کے پہاڑی سلسلے میں کم سے درمیانے درجے کے پانی میں بہاؤ کی متوقع ہے جو ہل ٹورینٹ کا باعث بن سکتا ہے۔نشیبی علاقوں کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں اور فصلیں، انفراسٹرکچر اور مویشی متاثر ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عوام گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔ کسی بھی بلاک شدہ نالوں یا ممکنہ خطرات کا موجب بننے والے عمل کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں۔
مسافر و سیاح لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ عوام بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کے لیے کی *Pak NDMA Disaster Alert * موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے ساتھ ہوں، پارٹی رکنیت معطل ہونے سے فرق نہیں پڑتا ، شیر افضل مروت