اہم خبریں

ضروریات سےزیادہ گندم موجود،وفاقی حکومت نے درآمد پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ملکی ضروریات سےزیادہ گندم کی درآمد کےبعدحکومت کا ایکشن۔ وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کردی ۔ وفاقی حکومت نےآٹابرآمد کرنے پر بھی پابندی لگادی ۔

وزارت تجارت نےگندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کردیں۔ وزارت تجارت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پرپابندی ہوگی۔

درآمدی گندم سےتیارآٹابرآمد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ موجودہ حکومت نےمارچ میں مشروط طور پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔
حکومت نےبرآمدی مقاصدکے لیےدرآمدی گندم سےتیارآٹابرآمد کرنےکی اجازت دی تھی۔

آٹابرآمد کرنےکی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم2021 کےتحت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :ایوان صدر میں ظہرانے کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا

متعلقہ خبریں