پشاور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعلیٰ کی مخصوص نشستوں سےمتعلق فیصلےپرکابینہ اراکین اورپارٹی قائدین کومبارکباد دی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نےمخصوص نشستوں کےمعاملےپراصولی موقف اختیارکیاتھا۔ آج سپریم کورٹ کےفیصلےسےہمارےموقف کی جیت ہوئی،وزیراعلیٰ کےپی
مخصوص نشستیں ہماراحق تھیں،آج ہمیں ہماراحق مل گیا۔
ثابت ہوگیاکہ ہماراحق کسی اورکودیاگیاتھا۔ مخصوص نشستیں نہ ملنےکی وجہ سےاسمبلیوں میں مشکلات کاسامناکرناپڑا۔ ہم سب نےایک ٹیم بن کرکام کیااورکامیابی حاصل کی۔
صوبےاورعوام کےحقوق کیلئےٹیم بن کرکام کرتےرہیں گے۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے















