اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ کا فیصلہ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سراپا احتجاج ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے بلاک کر دی۔
کارکنان نے سوہان کے قریب ٹائر جلا کر آگ لگا دی۔
ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج اعلیٰ ترین عدلیہ نے آئین کی بجائے سیاسی فیصلہ دے دیا۔ جس نے ریلیف مانگا ہی نہیں تھا جو فریق ہی نہیں تھا اسکو ریلیف دے دیا۔
آئین اور انصاف کے تقاضوں کی جگہ سیاسی تقاضوں کو اہمیت دی۔ انصاف دینے کیلئے عدل کی جنگ لڑی تو ہم آپ کے معترف ہونگے،آپ کو سلام پیش کرینگے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سراپا احتجاج، کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے بلاک کر دی
کارکنان نے سوہان کے قریب روڈ پر ٹائر جلا کر لگا دی
کارکنان کی جانب سے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نعرے pic.twitter.com/hWyfVcSvce
— Aadil Saeed Abbasi (@AadilSaeed1212) July 12, 2024
مزید پڑھیں :ایسے فیصلوں کے نتائج انتہائی افسوسناک اور ملک و قوم کیخلاف ہوتے ہیں،راناثنااللہ