اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عاشورہ کے بعد بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان کروں گا، عمران خان نے احتجاج کی حکمت عملی طے کر لی۔ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
عمران خان نے پارٹی کو متحد رہنے اور احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔ عاشور کے بعد بھوک ہڑتال پر جانے کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ سب سے پہلے میں جیل میں بھوک ہڑتال کروں گا۔
ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپس لگائے جائیں گے، عمران خان نے پی ٹی آئی کے راہنما ئوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہبھوک ہڑتال کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کیا جائے گا۔
پارٹی رہنماؤں کا بانی چیئرمین کو جیل میں بھوک ہڑتال نہ کرنے پر اصرار کیا۔
آپ جیل میں ہیں بھوک ہڑتال سے آپ کی صحت متاثر ہوگی۔ ظلم کے نظام کیخلاف سب سے پہلے میں خود بھوک ہڑتال کا اعلان کروں گا۔ پارٹی رہنماؤں نے بانی چیئرمین کے سامنے اپنے تحفظات رکھے ۔
رہنماؤں کے بانی چیئرمین سے شکوے کرتے ہو ئے کہا کہ کےپی میں گورننس کے مسائل اور بیوروکریسی میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ چند مخصوص لوگ آپ سے ملاقات کرتے ہیں ، وہی پارٹی پر قابض ہیں۔
عمران خان نے تمام تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کرادی۔
سینیٹر شبلی فراز کو صوبے کے گورننس اور بیوروکریسی کے مسائل حل کرنے کی ہدایات کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کےپی صوبے کے ایم این ایز کے مسائل حل کریں۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کی نشستیں کسی دوسری جماعت کونہیں دی جاسکتیں،لطیف کھوسہ