اہم خبریں

عمران خان کی عوام پاکستان پارٹی لانچ کرنے پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان نے عوام پاکستان پارٹی لانچ کرنے پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو مبارکباد دی ہے۔ اور عمران خان نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ اھر دوسری جانب
پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہو نے کے بعد پی ٹی آئی رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی کانفرنس روم میں بانی چیئرمین سے ملاقات کرائی گئی ۔
ملاقات کرنے والوں میں شبلی فراز، عمر ایوب اور رؤف حسن شامل تھے۔ شہریار آفریدی اور جنید اکبر نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
سینیٹر لطیف کھوسہ کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم ملٹری کورٹ میں سویلینز کا ٹرائل نہیں چاہتے۔ آج ہم نے اپنا مؤقف عدالت کے سامنے رکھا۔
حفیظ اللہ نیازی نے خود کہا کہ مجھے اپنے بیٹے سے ملاقات نہیں کرنے دی۔
جن سے ملاقات کرائی انہیں ہتھکڑیاں ڈال کر نگرانی میں ملاقات کرائی۔ میاں عباد فاروق کا کم سن بیٹا فوت ہوگیا مگر انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں :نارتھ ریجن کے 134 ایجو کیٹرز کیمپسز میں سیٹلا ئیٹ ٹائون کیمپس کا پہلا نمبر، نور فاطمہ کی 1168 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن

متعلقہ خبریں